تازہ ترین

تحصیل تورکھو کے مختلف علاقوں کے عوام کی طرف سے سوریچ کے متاثریں کے ساتھ امداد اور انکی دوبارہ آباد کاری کے لئے کوششیں جاری ہیں

چترال ( آوازچترال نیوز)سیلاب سے متاثرہ چترال کے دورافتادہ اور پسماندہ گاؤں سوریچ تورکھو اپر چترال کے متاثرین کے ساتھ تحصیل تورکھو کے مختلف علاقوں کے عوام کی طرف سے امداد اور انکی دوبارہ آباد کاری کے لئے کوششیں جاری ہیں،اس سلسلے میں اہالیان رائین کی طرف سے سوریچ تورکھو کے اپنے متاثرین بھائیوں کے لئے امدادی پیکیج لے کر سوشل ورکرز کی ایک ٹیم سوریچ پہنچی اور متاثرین میں امداد تقسیم کی ،امدادی پیکیج میں ،بسترے،فومز،کمبلز ،فوڈ آئیٹمز،کیچن سیٹ ،بچوں اور مردو خواتین کے لئے کپڑے اور کچھ نقدی رقوم شامل تھے۔متاثرین نے مصیبت کی اس گھڑی میں انکی دلجوئی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں ، امداد کے لیے صرف گورنمنٹ اور این جی اوز کا انتظار کرنے کے بجائے ہر گاوں کی سطح پر اپنی بساط کے مطابق ان متاثرین کے ساتھ تعاون کی اشد ضرورت ہے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button