وزیراعلیٰ کے عوام دوست گوڈ گورننس ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر لوئر چترال اپنے دفتر میں عوام سے ملاقات
چترال( آواز چترال نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین خان گنڈاپور کے عوام دوست گوڈ گورننس ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال اپنے دفتر میں عوام سے ملاقات اور عوامی مسائل سے اگاہی حاصل کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر (پیر سے جمعہ) صبح دس بجے سے دن بارہ بجکر تیس منٹ تک ہر خاص و عام سے ملاقات کریں گے اور عوامی مسائل حل کریں گے۔مختلف علاقوں کے وفد نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی ۔ اور مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو اگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کچھ مسائل موقع پہ حل کرادیا ۔ اور دیگر مسائل کی حلکیلۓ افسران کو ہدایات جاری کیں۔چترال شندور روڈ پر کام میں تاخیر روڈ پر ترکول کا کام بند کرنے کے خلاف کوھ کے عماٸدین کے ساتھ ڈپٹی کمشنر چترال سے ملاقات کی ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ منگل تک محکمہ این ایچ اے اور ٹھیکدار کے نماٸندے کو بلایاہےاور ہر صورت کام میں تیزی کو یقینی بنایا جاے گا ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کے بعد کوھ کے عماٸدین نے فیصلہ کیا کہ منگل تک انتظار کرٸنگے اور منگل کے بعد شندور روڈ پر ترکول کا کام شروغ نھیں کیا گیا تو اہلیاں کوھ چترال شندور روڈ پر دھرنا دیکر احتجاج کرٸنگے اور روڈ بلاک پر بھی غور کیا جاے گا ۔۔کوھ کے عماٸدین نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ چترال شندور روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں کام کی بندش پر اہلیاں اپر چترال مکمل خاموش ھیں حال انکہ کوھ والوں سے زیادھ تکلیف اپر چترال کے لیے ھے لیکن اپر چترال کے عوام کی خاموشی کو دیکھ کر مایوسی ھورھی ھے جبکہ منتخب MNA اور ڈپٹی سپیکر کا تعلق بھی اپر چترال سے ھیں لیکن کوٸی بھی چترال شندور روڈ پر کام کی بندش کو سنجیدھ نھیں لے رھے ۔۔