تازہ ترین
ریشن شادر کے مقام پر چڑھائی چڑتے ہوئے ٹرک اکسیڈنٹ کا شکار الله کا شکر کوئی جانی نقصان نہ ہوا ۔
اپر چترال(ذاکرمحمدذخمی سے)ریشن شادر کے مقام پر نوتعمیر شدہ روڈ میں چڑھائی چڑتے ہوئے سامان سے بھرا ٹرک حادثہ کا شکار ہوا الله پاک کا کرم کہ ڈرائیور کی جان بچ گئی ٹرک اکسیڈنٹ ہونے کی وجہ سے بکھرے سامان میں یو این ایچ سی آر کے کاٹن دیکھائی دیتے ہیں جو شاید متاثرین کے لیے بھیجے گئے امدادی سامان ہونگے۔ اس جگہ روڈ کئی روز بند رہنے کے بعد دو دن قبل کھل گئی تھی ۔حادثے کے مقام پر موجود چراغ میتار سے رابطے پر بتایا کہ موجودہ روڈ بڑی گاڑیوں کے گزرنے کے لیے انتہائي خطرناک ہے اگر اس پر مزید کام نہ کیا گیا تو مزید حادثہ رونما ہونے کا خطرہ ہے اور ڈرائیور حضرات بھی مذکورہ روڈ کو بڑی گاڑیوں کے لیےخطرناک قرار دے رہے ہیں متعلقہ ادارہ سے گزارش ہے کہ روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے موزون بنایا جائے تاکہ اس طرح کے حادثے دوبارہ نہ ہو۔
Facebook Comments