تازہ ترینصحت

محکمہ صحت چترال لوئر کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سرگرمیاں ۔

چترال(آوازچترال نیوز)محکمہ صحت چترال لوئر کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سرگرمیاں ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چترال لوئر ڈاکٹر فیاض علی رومی کی قیادت میں میڈیکل ٹیم سیلاب سے متاثرہ وادی شیشکوہ کا تفصیلی دورہ کیا۔سیلاب سے متاثرہ گاؤں کالاس میں حفظانِ صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے متاثرہ خاندانوں میں ۱۲ فیمل ڈگنٹی کٹس ، ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے بیڈ نیٹ تقسیم کئے گئے۔اس کے علاؤہ سیلاب متاثرین کیلئے پانی صاف کرنے کے حوالے سے سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن میں پانی کو صاف کرنے کے لئے گولیاں تقسیم کی گئی ۔اس کے علاوہ وادی شیشیکوہ میں واقع تمام صحت کے بنیادی مراکز میں اضافی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چترال لوئر فیاض علی رومی نےاس کے علاؤہ وادی شیشکوہ میں لوگوں کی آسانی اور بیماریوں کی روک تھام کے سلسلے میں ایک طبی ٹیم بھی تشکیل دیا۔ سیلاب متاثرین کا فوری طور پر علاج ممکن ہوسکے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button