تازہ ترین

اپر چترال میں تیز گرمی کی وجہ سے مختلف گلشیر پگھل کر دریا چترال میں طغیانی..محمد علی بونی

چترال(آوازچترال نیوز)جس کے باعث ریشن شادیر کے مقام پر اپر چترال کو لوئر چترال سے ملانے والا واحد سڑک بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کو خبردار ہونا چاہیے کہ دریا کا پانی کسی بھی وقت کٹائی کر کے روڈ تک پہنچ سکتا ہے، جس سے نہ صرف ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہو گی بلکہ مقامی آبادی کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔حکومت اور متعلقہ اداروں سے ہنگامی اقدامات کرنے کی پرزور اپیل کرتے کہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کی جائے. اور ہنگامی صورت میں روڈ کی بچاؤ کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے ۔ اور متبادل کوئی راستے کا بندوبست کیا جائے.. عوام سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ احتیاط کرے اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

پانی کے بہاؤ میں اضافے کی صورت میں، فوری طور پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا جائے تاکہ لوگوں کی زندگیوں اور املاک کو محفوظ بنایا جا سکے۔ متعلقہ ادارے پانی کی سطح پر مسلسل نظر رکھے اور ہر ممکن اقدامات اٹھائےتاکہ ممکنہ نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button