تازہ ترین

عشریت میں کرولا کار حادثے میں دو افراد جان بحق تین زخمی ، حادثہ خراب سڑک کے باعث پیش آیا ۔

چترال ( آوازچترال نیوز ) لوئر چترال دروش عشیریت کوچان گول کے مقام پر کورولا گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد جان بحق اور تین زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو کی میڈیکل ٹیموں نے زخمی ہونے والے تین افراد کو ابتدائی طبی سہولیات فراہم کرتے ہو ئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش منتقل کردیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ابتدائی معلومات کے مطابق ڈاؤن ڈسٹرکٹ کے تعلق رکھنے والے افراد سیاحت کی غرض سے چترال ارہے تھے کہ خراب سڑک کے باعث حادثے کا شکار ہو گئے ۔ اور موت نے دو کی جان لے لی ۔ اور تین زخمی ہوگئے ۔ لواری ٹنل ائریا میں اٹھارہ کلو میٹر اپروچ روڈ تمام گزرے حکومتوں اور ٹھیکہ دار کی نا اہلی اور کرپشن کے باعث آج تک مکمل نہیں ہوا ۔ جبکہ اس کے مقابلے میں دیر سائڈ سامبو کمپنی اپنے حصے کا کام مکمل کئے 6 سال ہو گئے ۔ لیکن چترال سائڈ پر کام ہنوز نامکمل ہے ۔ جس کی وجہ سے آئے دن حادثات ہو رہےہیں ۔ لیکن اس کے باوجود حکومت کے کانوں جوں تک نہیں رینگتی ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button