تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ساتھ شندور پولو فیسٹیول کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ

چترال(آوازچترال)ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ساتھ شندور پولو فیسٹیول کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ ہوئ۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج کی سربراہی میں پہلے ڈپٹی کمشنر آفس میں گورنمنٹ اور مختلف این جی ایوز کے ساتھ شندور فیسٹیول میں چترال چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر نگرانی منعقدہ بزنس کانفرنس/ ایکسپو کے حوالے سے میٹنگ ہوئ۔ جس میں مختلف سرکاری اداروں بشمول مختلف این جی اوز کو اپنے لوکل پراڈکٹس ڈسپلے کرنے اور اپنے اداروں کی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دینے کے حوالے سے بات ہوئ جس میں چترال کی خوشحالی معاشی ترقی کے حوالے سے مختلف اداروں اور این جی اوز کو خصوصی دعوت اور اسپیس دی گئ کہ وہ چترال چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے منعقدہ اس اہم کانفرنس میں بھرپور شرکت کر کے اپنا اسٹال وغیرہ لگائیں اور ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کو چترال کے لوکل خوبصورت پراڈکٹس وغیرہ جو ہیں اس حوالے سے اور سیاحت کے حوالے بریف کریں۔ اس میٹنگ میں ڈی جی کیلاش ڈولپمنٹ خیبر پختنخواہ مہناس الدین صاحب، چترال چمبر آف کامرس کے سرتاج احمد خان صاحب اور ٹریڈ ڈولپمنٹ اٹھارٹی آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر زاہد محمد صاحب ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوۓ۔ یاد رہے چترال چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری دوسری مرتبہ شندور پولو فیسٹیول میں ایک بڑے لیول کے بزنس کانفرنس کرنے جا رہی ہے اس مرتبہ صوبائ حکومت اور عزت مآب چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کی خصوصی دلچسپی اور ہدایت پر چترال چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو شندور پولو فیسٹیول کی منیجمنٹ کمیٹی میں بھی شامل کی گئ ہے جو چترال چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کیلۓ فخر کی بات ہے اور ضلعی اتظامیہ اپر اور لوئر چترال کا بھی اس میں اہم کردار ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button