تازہ ترین

چترال اپر پولیس کااحسن اقدام دو سگے بھائیوں کے درمیان جائیداد کا سنگین تنازعہ ہمیشہ کے لئے ختم

اپرچترال(آوازچترال نیوز)چترال اپر پولیس کا ایک اور احسن اقدامدو سگے بھائیوں کے درمیان جائیداد کا سنگین تنازعہ ہمیشہ کے لئے ختمڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال اپر جناب محمد عتیق شاہ کی خصوصی احکامات پر عوام الناس کے تنازعات کو باہمی صلح اور اتفاق رائے سے حل کئے جارہے ہیں۔علاقہ بونی سے تعلق رکھنے والے دو سگے بھائیوں کے درمیان جائیداد کا تنازعہ ہوکر سنگین حالات اختیار ہونے کا اندیشہ تھا۔انچارج ڈی آر سی اور چئیرمین ڈی آر سی نے فریقین کو دفتر ڈی آر سی بونی چترال اپر بلا کر راضی نامہ کر کے رنجش کو ہمیشہ کےلئے ختم کر دیا۔فریقین DRC پینل ممبران و علاقہ معتبرات کی موجودگی میں تنازعے کو ختم کر کر ایک دوسرے کے ساتھ بغلگیر ہوئے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button