تازہ ترین

ریشن میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی جلسہ

چترال (نمائندہ آوازچترال)ریشن میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی جلسہ کیا گیا جلسے کی صدارت معروف سماجی وسیاسی شخصیت سید سردار حسین شاہ نے کی دیگر مقررین میں انجینیئر ریٹائرڈ ایس ڈی او واپڈا خوش ولی خان ،حاجی عبدرالرب ، ریٹائرڈ صوبیدار افسر علی شاہ ، ریٹائرڈ صوبیدار شاہ عالم شاہ،ریٹائر پرنسپل صاحب الرحمن، ریٹائرڈ پیڈماسٹر ڈاکٹر ولی نمایاں تھے مقررین نے کہا ہم ایک سال سےسراپا احتجاج ہیں لیکن حکومت نے ہمارے جائز مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے مختلف بہانوں سے تاخیری حربے استعمال کرکے ہمیں دھوکے میں رکھا لہذا ریشن کے عوام مزید اس حکومت کے دھوکے میں نہیں ائی گی۔ آخر میں صدر جلسہ نے دھرنے کا اعلان کردیا جس عوام ریشن نےبھرپور حمایت کا اعلان کر لیا اور 24 جون 2024 تک دھرنے میں بیٹھ گئے اور حکومت کو خبردار کیا اگر ان دو دنوں کے اندر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو یہ احتجاج سنگین نوعیت اختیار کرے گا اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button