تازہ ترین

کیسو گاؤں میں دوگروپوں میں تصاد م ۔۔چھریوں  کی وار سے سات افراد زخمی 

چترال (نمائندہ آوازچترال) لویر چترال کے دروشتھانہ کے حدود میں واقع کیسو گاؤں میں گزشتہ شام دو گروپوں میں تصاد م کے دوران ایک گروپ نے مبینہ طور پر چھریوں سے وار کردیا جس کے نتیجے میں مخالف گروپ کے سات افراد زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش میں داخل کردئیے گئے جہاں سے دو زخمیوں کو نازک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کئے گئے ہیں۔ دروش تھانہ کے اہلکار کے مطابق دونوں گروپوں میں کچھ عرصے سے راستے کا تنازعہ چلا آرہا ہے جبکہ گزشتہ دنوں بھی جھڑ پ واقع ہوچکاتھا۔ اہلکار نے بتایاکہ چاقو زنی میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے سب انسپکٹر امیر علی شاہ نفریوں کے ہمراہ جائے وقوعہ روانہ ہوگئے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button