تازہ ترین

نوجوان کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے والے شاطر ملزمان گرفتار …آلہ قتل برامد

چترال( آوازچترال رپورٹ)چترال ٹاون سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کو لوئر چترال پولیس نے ناکام بنا دیا۔چند دن پہلے تھانہ ایون کے حدود علاقہ شیدی گہریت میں ایک نوجوان ظاہر الحق ولد محمد رحیم سکنہ شالدین چترال کا خودکشی کرنے کی اطلاع پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ کی سربراہی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی ۔تفتیشی ٹیم نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارات سے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے قلیل عرصے میں نوجوان کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے والے شاطر ملزمان سید حکیم, زوجہ سید حکیم, نورینہ بی بی اور سلام بی بی ساکنان شیدی گہریت کو گرفتار کرکےں ان کے قبضے سے آلہ قتل بھی برامد کرلیا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button