تازہ ترین

آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ کی جانب سے ایمرجنسی حالت سے نمٹنے کے لئے ٹینٹ ضلعی انتظامیہ کے حوالے

چترال ( آوازچترال نیوز) آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان کے ریجنل آفس چترال میں آج ایک تقریب کے دوران آر پی ایم آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان چترال ولی محمد خان نے ٹینٹ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے حوالے کیا۔یہ خیمے چترال جیسے شدید موسمی حالات والے علاقوں کو مدنظر رکھ کر تیار کئے گئے ہیں۔تقریب میں ڈی سی چترال لوئرمحمد عمران خان یوسفزئی، اے سی چترال ڈاکٹرمحمد عاطف جالب، صدر نامدار ریجنل کونسل لوئر چترال ظفر الدین، صدر پریس کلب چترال ظہیر الدین، آنریری ڈائریکٹر AKAHP محمد افضل،آر پی ایم AKAHP ولی محمد اور اسٹاف نے شرکت کی۔اپنی بریفنگ کے دوران آر پی ایم ولی محمد نے ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لئے AKAHPکی تیاریوں سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ AKAHP چترال میں موسم کی خرابی کے ساتھ ہی فوری طور پر ریجنل آفس میں موجود رایمرجنسی آپریشن سینٹر فعال کردیا گیا جہاں پر اسٹاف چترال کے تمام علاقوں کے حالات کے بارے میں 24 گھنٹے معلومات کا حصول یقینی بناتے ہیں اور انہی معلومات کے حساب سے متاثرین کے ساتھ مدد کا سلسلہ شروع کرتے ہیں۔ اس دفعہ بھی EOC فوری طور پر فعال کردیا گیا جس میں معلومات کے حصول اور ذمہ دار اداروں سے وہ معلومات شیئر کرنے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

انہو ں نے کہا کہ لوئر چترال کے تقریبا 62 مختلف مقامات پر ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لئے AKAHP کے اسٹاک پائل ز موجود ہیں۔ جہاں 1200 سے زائد ٹینٹ اور دوسری بنیادی ضروریات کی چیزیں موجود ہیں۔ یہ اسٹاک لوئر چترال کے شاہ سلیم گبور سے لے کر ارندو اور اپر چترال کے بروغل جیسے علاقوں کے ساتھ ساتھ بونی اور چترال ٹاؤن جیسے علاقوں میں بھی مشکلات کے دوران علاقے کے عوام کے لئے دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ AKAHP چترال میں ایمرجنسی ڈکلیئر ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ کو حسب روایت آج ٹینٹ حوالے کررہا ہے جومذکورہ اسٹاک کے علاوہ ہے۔
ڈی سی چترال نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ AKAHP حسب روایت موجودہ حالات میں بھی ضلعی انتظامیہ کی بھرپور مدد کررہا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چترال کے طول و عرض میں AKDN اور خصوصا AKAHP کے بنیادی انسانی ضروریات کے لئے فراہم کئے گئے سہولیات دیکھ خوشی بھی ہوتی ہے کہ AKAHP ہمیشہ انسانیت کی خدمت کو اولیت دیتے ہوئے چترال کے تمام علاقوں میں یکسان سہولیات فراہم کررہا ہے۔
تقریب کے تمام شرکاء نے ایمرجنسی حالات کے دوران چترال کے دونوں اضلاع میں AKAHP کی طرف سے انجام دیئے گئے خدمات کو سراہا اور توقع ظاہر کی آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button