تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان صاحب کی ہدایات پر تمام لائن ڈیپارٹمنٹس الرٹ ہیں ۔ اور انتظامی افسران کی نگرانی میں اپریشن میں مصروف ہیں۔۔ڈی سی چترال

چترال( آوازچترال)ضلع لوئر چترال میں بارش تا حال جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پر تمام لائن ڈیپارٹمنٹس الرٹ ہیں ۔ اور انتظامی افسران کی نگرانی میں اپریشن میں مصروف ہیں۔ مسلسل بارشوں کی وجہ سے علاقے کے نالوں میں پانی کا بہاو زیادہ ہے۔ اور مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے لینڈ سلائڈنگ ہو رہۓ۔جس کی وجہ سے اپریشن میں مشکلات پیش ارہۓ۔سیاحوں اور ڈرائیورز حضرات سے گزارش کی جاتی ہے کہ حادثات اور تکالیف سے بچنے کیلۓ راستے مکمل بحال ہونے تک سفر کرنے سے گریز کریں۔ موسم اور رسائی سڑکوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر کے سفرکریں۔ خراب موسم میں خصوصاً صبح اور رات کے اوقات میں سفر کرنے سے گریز کریں۔ سفر کے دوران اپنے پاس گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء ضرور رکھیں تا کہ بوقت ضرورت کام آئے۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کنٹرول روم ڈی سی افس 0943412519۔

ڈپٹی کمشنر واٹس ایپ نمبر 03330506962
ڈی سی کنٹرول روم نمبر اپر دیر۔ 0944880104 .
ڈی سی میڈیا سیل لوئر چترال واٹس ایپ نمبر۔ 03085832947۔
اور پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر رابطہ کریں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button