تازہ ترین

بروغل میں شدید برفباری اور خوراک کی شدید قلت کے سبب محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن پیکج کی تقسیم

چترال( آوازچترال رپورٹ)خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کے دور افتادہ گاؤں بروغل میں شدید برفباری اور خوراک کی شدید قلت کے سبب محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن پیکج کی تقسیم .سابق وفاقی وزیر سینیٹر محمد طلحہ محمود کے ہدایات کی روشنی میں چترال پاکستان کے سرحدی حدود واقع آخری وادی بروغل میں محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن تقسیم کئے گئے ۔وادی بروغل میں شدید برفباری کے باعث سڑکیں بند ہونے کیوجہ سے خوراک کا شدید بحران پیدا ہوا تھا۔ جس سے سینیٹر طلحہ محمود نے اپنے فاؤنڈیشن کے ذریعے وہاں خوراک و ضروریاتِ زندگی کی چیزیں پہنچا کر لوگوں میں تقسیم کئے۔وادی بروغل کے باسی چمرکھن میڈیا کی وساطت سے مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو یاد کرنے میں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کئے۔واضح رہے محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن بلا تفریق چترال کے طول و عرض میں خوش اسلوبی سے لوگوں کی خدمات سر انجام دینے میں مصروف عمل ہیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button