تازہ ترین

چیئرمین این ایچ اے کی ہدایات پر جرنل منیجر این ایچ اے  , پراجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ اے  ریزیڈنٹ انجنئیرنیسپاک ,  نے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے سے ان کے افس میں ملاقات کی۔

چترال( آوازچترال نیوز)چیئرمین این ایچ اے کی ہدایات پر جرنل منیجر این ایچ اے تنویر اسحاق , پراجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ اے ظہیر الدین , ریزیڈنٹ انجنئیرنیسپاک الطاف افریدی , پراجیکٹ منیجر عمر جان کمپنی عرفان اللہ نے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے سے ان کے افس میں ملاقات کی۔میٹنگ میں انتظامی افسران اور متعلقہ اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔اجلاس میں ضلع لوئر کےتمام رابطہ سڑکوں ,چترال شندور روڈ, چترال بمبوریت روڈ اور لواری ایپروچ روڈ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے این ایچ کے متعلقہ ذمہ داران کو حائل رکاوٹوں اور کمپنسیشن سے متعلق کیسز کا حتمی رپورٹ بنا کر پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ تا کہ عید کے بعد متعلقہ پراجیکٹس پر کام کا اغاز کیا جا سکے۔ اور کام کو معیار کے مطابق جلد پایہ تکمیل تک پنچایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ادارے مل کر ترقیاتی کاموں کی جلد پایہ تکمیل کو یقینی بنائیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button