تازہ ترین

لواری چترال سائڈ 60 انچ دیر سائڈ میں 66 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ لواری اپروچ روڈ کو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ٹریفک کیلۓ بند کر دیا گیا ہے۔

چترال(آواز چترال)موسم اپڈیٹ۔3 مارچ 2024 رات 9 بجکر 10 منٹ۔ضلع لوئر چترال میں تا حال برفباری جاری ہے ۔ حالات نارمل ہیں تاہم کسی بھی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔اطلاعات کے مطابق چترال میں 18 سے 20 انچ , دروش میں 13 انچ ۔۔ لواری ٹنل اور مضافات میں برفباری/بارش ہورہی ہے۔ ۔ لواری چترال سائڈ 60 انچ دیر سائڈ میں 66 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ لواری اپروچ روڈ کو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ٹریفک کیلۓ بند کر دیا گیا ہے۔ روڈ کلئیر ہونے کے بعد اگاہ کر دیا جاۓ گا۔ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان صاحب کی ہدایات پر این ایچ اے کی مشینریسٹینڈ بائی پہ ہے۔ سنو کلئیرنس اپریشن جاری ہے ۔ تمام ادارے الرٹ کر دیۓ گۓ ہیں۔ شدید برف باری کی وجہ سے مواصلاتی نظام پوری طرح سے متاثر ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے پیغام رسانی میں مسائل پیش ارہۓ ہیں ۔تکلیف کیلۓ معذرت خواہ ہیں۔ڈرائیورز اور مسافر حضرات سے گزارش کی جاتی ہے کہ راستے کلئیر ہونے تک سفر کرنے سے گریز کریں۔ ۔ موسم اور رسائی سڑکوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر کے سفرکریں۔ خصوصاً صبح اور رات کے اوقات میں سفر کرنے سے گریز کریں۔ سفر کے دوران اپنے پاس گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء ضرور رکھیں تا کہ بوقت ضرورت کام آئے۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کنٹرول روم ڈی سی افس 0943412519۔
ڈی سی کنٹرول روم نمبر اپر دیر۔ 0944880104 .
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال واٹس ایپ نمبر۔ 03330506962
ڈی سی میڈیا سیل لوئر چترال واٹس ایپ نمبر۔ 03085832947۔
اور پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر رابطہ کری

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button