تازہ ترین

ضلع بھر میں سنو کلئیرنس اپریشن جاری۔ڈپٹی کمشنر خود سنو کلئیرنس اپریشن کی نگرانی کر رہے

چترال(آواز چترال)حالیہ برف باری کے بعد ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں سنو کلئیرنس اپریشن جاری۔ڈپٹی کمشنر خود سنو کلئیرنس اپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں اے سی یو ٹی خلیل اللہ کے ہمراہ ہسپتال روڈ , گورنر کاٹیج روڈ اور دیگر روڈز کا دورہ کیا۔ محکمہ این ایچ اے اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی مشینری روڈ سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔ برفباری جاری ہے۔ تمام ادارے الرٹ ہیں ۔عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ موسم اور رسائی سڑکوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر کے سفر کریں۔ خراب موسم میں رات کے اوقات میں سفر کرنے سے گریز کریں۔ سنو چین کا استعمال یقینی بنائیں۔

ایمر جنسی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کے ہیلپ لائن نمبر 0943412519.
ڈی سی میڈیا ونگ واٹس ایپ نمبر 03085832947 اور پولیس ہیلپ لائن نمبر 15 پہ رابطہ کریں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button