تازہ ترینکاروبار

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی ہدایات پر چترال میں فروزن مرغی کا گوشت ضبط کر کے تلف کرا دیا گیا۔

چترال(آوازچترال)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان  کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش ڈاکٹر محمدعلی نے چترال میں فروزن مرغی کا گوشت سپلائی کرنے والی گاڑی کو روک کر این او سی طلب کیا۔ اور فروزن گوشت کا معائنہ کیا۔جس پر مزکورہ افراد کوئی این او سی یا کسی متعلقہ ادراے سے اجازت نامہ پیش کرنے سے قاصر رہے۔اے اے سی ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوۓ گاڑی تحویل میں لے کر مزید قانونی کاروائی کیلۓ پولیس کے حوالے کر دیا۔ اور ملوث افراد پہ بھاری جرمانہ عائد کیا۔اے اے سی کی ہدایات پر فروزن گوشت ضبط کر کے تلف کرا دیا گیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button