تازہ ترینکھیل

شاکراللہ میموریل ٹورنامنٹ کافائنل میچ۔۔جنگ بازار ٹیم فاتح رہی۔ شہزادہ خالد پرویز کی بطور مہمان خصوصی شرکت

چترال (آوازچترال نیوز)حلقہ پی کے ٹولوئرچترال سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے نامزد امیدوار شہزادہ خالدپرویز نے چترال پولو گراؤنڈ میں منعقدہ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بطورمہمان خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری سیاست کا مقصد غریب عوام کی خدمت ہے جس کے لئے زندگی وقف کر رکھے ہیں اور خدمت کا یہ سلسلہ مرتے دم تک جاری رہیگا۔ انھوں نے کہا کہ چترال میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے کھلاڑیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھونگا۔ اگر لوگوں نے مجھے موقع دیا توچترال میں اگربڑاسٹیڈیم نہیں بنایاگیا توویلچ کونسل لیول پرچھوٹے چھوٹے گراؤنڈ تعمیر کریں گے تاکہ نوجوانوں کوکھیلوں کامواقع مل جائیں۔ انہوں نےاس امید کا اظہارِ کیا کہ آنے والے الیکشن میں اپنے قیمتی ووٹ میرے حق میں استعمال کرکے خدمت کاموقع دیں گے۔ مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں ٹرافی وانعامات تقسیم کی۔فائنل میچ یانگ سٹارجنگ بازارچترال اوریاران اسٹارموڑدہ کے درمیان میچ کھیلاگیا۔دوسرےہاف پرجنگ بازارٹیم نے ایک گول کرکے فائنل ٹرافی اپنے نام کرلی ۔مہمان خصوصی فٹبال انتظامیہ کے لئے تیس ہزاراوردونوں ٹیموں کے لئے دس دس ہزارروپے کااعلان کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button