تازہ ترین

ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس لوئر چترال نے انسانی حقوق کے حوالے سے پروگرام کاانعقاد

چترال(آوازچترال نیوز)ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس لوئر چترال نے انسانی حقوق کے حوالے سے پروگرام انعقاد کیا۔ دس دسمبر اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان تھے۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عاطف جالب ، ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی مقصود شاہ اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سردارعلی وزیر بھی , سماجی شخصیات , طلباء اور کثیر تعداد میں عوام بھی تقریب میں شریک تھے۔اس موقع پر مہمانوں کو روایتی چترالی ٹوپی پیش کی گئ۔ ڈپٹی کمشنر نے انسانی حقوق کی مختلف موضوعات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قران اور اسلام ہمیں انسانی حقوق کی پاسداری اور انسانیت کا درس دیتے ہیں۔ اس دن کو منانے کا مقصد اُن کروڑوں افراد کو یاد رکھنا ہے جو اپنی بنیادی سیاسی، مذہبی مسلکی، سماجی و معاشرتی آزادی کی جدوجہد میں مصروفِ عمل ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button