تازہ ترین

تحریک انصاف اپر کے صدر شہزادہ سکندرالمک ،بانی رہنما و صوبائی ڈپٹی سکرٹری جنرل عبد اللطف،جنرل سکرٹری  دفعہ 144 کے خلاف ورزی پر 188 کے تحت جیل بھیجدیے۔

اپرچترال(زاکرمحمدزخمی) تھانہ بونی پر پاکستان تحریک انصاف کے صدر شہزادہ سکندرالمک ، بانی رہنما ،سابق صدر اور صوبائی ڈپٹی جنرل سکرٹری عبداللطف،جنرل سکرٹری علاوالدین عرفی ،تحصیل صدر فضل قادر عرف بابر،چیرمین وی سی مظہرالدین ،انفارمیشن سکرٹری افگن رضا، چیرمین وی سی کوشٹ ارشاد ،سینئر نائب صدر حبیب اللہ،کونسلر صادق الرحمٰن ،شاہد الاسلام و دیگر اراکین پر دفعہ 144 کے خلاف ورزی پر 188 کے تحت ایف آئی ار درج ہوئی تھی جنہیں پولیس گرفتار کرکے آج مقامی عدالت میں پیش کی ۔مقامی عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جیل بھجنے کی احکامات صادر کی۔یاد رہے تحریک انصاف کے مذکورہ ارکین پر دفعہ 144 کے خلاف ورزی کا الزام ہے جو کل سابق ایم این اے ملاکنڈ جنید اکبر کو پیشی کے لیے اپر چترال لانے پر ان سے ملنے , نعرہ بازی کرنے اور دفعہ 144 کے خلاف ورزی کا الزام ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button