تازہ ترینکاروبار

معدنیات علاقائی اور ملکی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ ان سے منسلک مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرا دیۓ جائنگے۔۔۔ڈپٹی کمشنر چترا

چترال(آواز ترال رپورٹ)چترال میں مائنز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن اور علاقہ عمائیدین کے ساتھ اجلاس ڈی افس لوئر چترال ڈپٹی کمشنرلوئر چترال محمد عمران خان صاحب کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز محمد الیاس صاحب اور اے ڈی مائنز بھی شریک تھے۔لیز کے حوالے سے چترال مائنز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن اور وفد نے افسران کو درپیش مسائل وخدشات سے اگاہ کیا۔افسران نے مسائل کو حل کرانے کیلۓ وفد اور ایسوسی ایشن کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔افسران نے کہا کہ معدنیات علاقائی اور ملکی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ ان سے منسلک مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرا دیۓ جائنگے۔معدنیات کی وجہ سے علاقے میں کاروبار کو وسعت ملتی ہے۔اور علاقے میں روزگار کے مواقع بڑھ جاتے ہیں ۔افسران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ متعلقہ اداروں کیساتھ ملکر چترال کو ایک ماڈرن ضلع بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے۔

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button