تازہ ترین

عمران خان انٹرا پارٹی الیکشن سے دستبردار، بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار نامزد

اسلام آباد(آوازچترال رپورٹ)سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین کے امیدوار ہوں گے۔سینیٹر علی ظفر کا بیرسٹر گوہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن کا حکم دیا، پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم الیکشن کمیشن گئی، الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی الیکشن پر اطمینان کا اظہارکیا تھا۔سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا الیکشن کمیشن نے زبانی فیصلہ تحریری فیصلے میں تبدیل کردیا ہے، الیکشن کمیشن نے 20 دن کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دیا، ہم ہفتے کے دن انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں گے۔علی ظفر کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی ہی اصل پی ٹی آئی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان انٹرا پارٹی الیکشن نہیں لڑ رہے تاہم عمران خان نے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی منظوری دیدی ہے، جو نام چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا وہ نام بیرسٹر گوہر کا ہے۔دوسری جانب بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے پارٹی چیئرمین کے لیے میرے نام کی منظوری دی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button