تازہ ترینصحت

کے پی : سرکاری ہسپتالوں میں زیر تربیت ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری

 پشاور(آوازچترال نیوز) خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ نے سرکاری اسپتالوں میں خدمات انجام دینے والے زیر تربیت ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔ان وزیراعلی اعظم خان کی زیر صدارت منعقدہ کابینہ اجلاس میں ٹرینی ڈاکٹروں کی جانب سے ان کی تنخواہوں میں 30 فیصد جبکہ محکمہ صحت کی جامب سے 25 فیصد اضافے کی تجاویز پیش کی گئیں تاہم معاشی صورت حال کے پیش نظر 10 فیصداضافہ کی منظوری دی گئی۔مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خناق کی بیماری سے اب تک 269 افراد متاثر اور 17 کی موت ہوئی ہے جن میں ایک 24سالہ شخص بھی شامل ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button