تازہ ترین

وی سی سی ۔۔دنین لشٹ کے انتخابات میں فیض الرحمن گروپ 10ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ مدمقابل گروپ نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا

چترال ( نمائندہ آوازچترال )ویلج کنزرویشن کمیٹی (وی۔سی۔سی) دنین لشٹ کے انتخابات میں میں فیض الرحمن گروپ 10ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ مدمقابل گروپ نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔ ووٹروں کی کل تعداد 19تھی جن میں سے فضل الرحمان گروپ کے 10ووٹ پول ہوئے۔پولنگ ٹاؤن ہال میں منعقد ہوئے جس کی نگرانی اے۔اے۔سی چترال عدنان ملوکی اور ڈی ایف او وائلڈ لائف فاروق نبی نے کی۔ الیکشن کے بعد کامیاب قرار دیئے جانے کے بعد نو منتخب صدر فیض الرحمن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وی سی سی کی ترقی اور کنزرویشن کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے اور گاؤں کے تمام افراد کو ساتھ لے کر آگے جائیں گے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button