تازہ ترین

قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے لیے انعام اور ایوارڈ کا اعلان

چترال(آوازچترال رپورٹ)حسب سابق امسال بھی چترال کی معروف علمی سماجی شخصیت اور جمیعت علمائے اسلام کے رہنما حضرت قاری فیض اللہ چترالی کی جانب سے میٹرک پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات کو تین لاکھ روپے کا نقد انعام اور اقراء ایوارڈ دیا جائیگا اس حوالے سے محکمہ ایجو کیشن کی طرف سے مندرجہ ذیل پوزیشن ہولڈرز طلباءو طالبات کے نام ہمیں موصول ہو چکے ہیں۔اگر پوزیشن ہولڈرز میں کسی زیادہ نمبر لینے والے کا نام رہ گیا ہو تو ایک ہفتے کے اندراندر ہمارے ساتھ رابطہ کرکے اصلاح فرمائیں بصورت دیگر ان ناموں کو حتمی سمجھا جائیگا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button