کالاش خاتون عابدہ بی بی ..پی بی ایس 17 لے کر فزکس سبجیکٹ اسپشلسٹ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔

چترال (آواز چترال نیوز) چترال کی کالاش وادی رمبور کے کالاشواز قبیلے سے تعلق رکھنےوالی عابدہ بی بی نے اقلیتی کوٹہ میں BPS 17 لےکر فزکس سبجیکٹ اسپشلسٹ ہونے کا اعزازحاصل کرلیا ۔ وہ کالاش قبیلے کے مذہبی پیشوا چیف کالاش قاضی شیرزادہ کی دختر نیک اختر ہیں ۔ عابدہ بی بی اس سے قبل سی ٹی ٹیچر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھی ۔ انہوں نے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام کمیشن کا امتحان پاس کرکے یہ عہدہ و اعزاز لینے میں کامیاب ہوگئی ۔ ان کے عزیزو اقارب ، معروف سوشل ایکٹی وسٹ اقبال کالاش و دیگر نے ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔ خیبر پختونخوا میں اقلیتی کوٹے میں اضافے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں چترال کی کالاش وادی رمبور سے تعلق رکھنے والا نوجوان ، معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ نے زبردست کو شش کی ۔ اور کوٹے میں اضافہ کرنے میں کامیاب ہوگیا ۔ جس سے صوبے کے تمام اقلیتوں کو پہلی مرتبہ بڑی تعداد میں مختلف اداروں میں جاب ملنے شروع ہوئے ۔ آج اس کوٹے پر چترال میں بھی درجنوں نوجوان مردو خواتین مختلف اداروں میں اچھے اچھے جاب حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں ۔ اور عابدہ بی بی کی کامیابی بھی اسی اقلیتی کوٹے کی مرہون منت ہے ۔