تازہ ترین
سونیا شمروز خان پولیس آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کرلی

پشاور(آوازچترال رپورٹ)خیبرپختونخوا کی خاتون پولیس آفیسر عالمی ایوارڈ جیت گئیں، ذرائع کے مطابق ایس ایس پی سونیا شمروز خان کو پولیس آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا، سونیا شمروز کو بہترین پولیسنگ اور خواتین پر تشدد کی روک تھام پر ایوارڈ دیا گیا۔ذرائع کے مطابق خاتون پولیس آفیسر کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایوارڈ دیا، یاد رہے کہ ایس ایس پی سونیا شمروز خان بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام خدمات انجام دے رہی ہیں۔پولیس آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ جیتنے والی صوبائی پولیس آفیسر ڈی پی او چترال اور دیگر عہدوں پر بھی فرائض انجام دے چکی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایوارڈ یافتہ ایس ایس پی سونیا شمروز نے جبری شادیوں کی روک تھام کیلئے شکایتی سیل بھی قائم کیے تھےجن کی جتنی بھی ستائش کی جائَے کم ہے۔
Facebook Comments