تازہ ترین

بیسٹ ایوارڈ…للّٰہ محکمہ صحت ضلع اپرچترال نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پہلا پوزیشن حاصل کرلیا

اپرچترال(آوازچترال)الحمد للّٰہ محکمہ صحت ضلع اپرچترال نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پہلا پوزیشن حاصل کرلیا ہے
بہترین کارکردگی کی بنیاد پر محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی طرف سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپرچترال جناب ڈاکٹر ارشاد احمد صاحب کوبیسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا
بیسٹ ایواڈ ہیلتھ منسٹر کے پی کے محترم جناب ڈاکٹر عابد جمیل صاحب سیکرٹری ہیلتھ کے پی کے محترم جناب عطاء الرحمن صاحب ڈی جی ہیلتھ کے پی کے محترم جناب ڈاکٹر شوکت علی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپرچترال جناب ڈاکٹر ارشاد احمد صاحب کو پیش کررہے ہیں
اس کے ساتھ ضلع اپرچترال کے لئے ڈبلیو ایچ او کی طرف سے ایک عدد ایمبولینس مہیا کیاگیا
جن کے چابی ہیلتھ منسٹر کے پی کے محترم جناب ڈاکٹر عابد جمیل صاحب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپرچترال کو حوالہ کررہے ہیں
اس موقعے پر سیکرٹری ہیلتھ کے پی کے محترم جناب عطاء الرحمن صاحب ڈی جی ہیلتھ کے پی کے محترم جناب ڈاکٹر شوکت علی بھی موجود تھے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button