
چترال(آوازچترال نیوز)کرکٹ اور والی بال کے مقابلوں میں لوئر چترال پولیس کی ٹیم فاتح رہی۔15 سے 18 مارچ کے دوران فیسٹیول میںپولو فٹبال, کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوئے ۔ڈسٹرکٹ انتظامیہ لوئر چترال کی جانب سے منعقدہ چار روزہ جشن چترال سپورٹس فیسٹیول اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔فیسٹیول کے آخری دن چترال ہیڈکوارٹر اے اور چترال بی ٹیموں کے درمیان پولو کا نمائشی میچ ہوا۔ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ نے گراونڈ میں بال پھینک کر پولو میچ کا آغاز کیا۔ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ نے کمانڈنٹ چترال سکاوٹس سمیع زمان اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی کے ہمراہ جیتنے والے ٹیم کے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئیں۔لوئر چترال کے نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے اور صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے اور لوئر چترال پولیس ایسے ایونٹس کے انعقاد میں دیگر اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گی