تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر اپر چترال خواتین کی عدالت میں حاضر ۔

چترال(زاکرمحمدزخمی سے)اپنے نوعیت کے اعتبار سے منفرد کھلی کچہری کا انعقاد گورنمنٹ گرلز مڈل سکول چرون میں کیا گیا۔
کھلی کچہری میں سینکڑوں کی تعداد میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔
گورنمنٹ گرلز مڈل سکول چرون میں خواتین کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ جناب محمد خالد زمان صاحب ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے ہمراہ کھلی کچہری میں شرکت کی۔
علاقے کے منتخب خواتین نمائندگان نے خواتین سے منسوب مسائل ڈپٹی کمشنر صاحب اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے گوش گزار کئے ۔ ڈپٹی کمشنر صاحب نے تمام مسائل غور سے سن لئے۔ بعض حل طلب مسائل موقع پر حل کئے گئے جبکہ باقیماندہ مسائل کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر صاحب نے متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس سربراہان کو ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر صاحب نے خواتین کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل جلد از جلد حل کئےجائیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button