
اپرچترال(زاکرمحمدزخمی سے)کھلی کچہری میںسینکڑوں کی تعداد میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکاج مورخہ 17/3/2023 کو گورنمنٹ گرلز مڈل سکول چرون میں خواتین کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ محمد خالد زمان ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے ہمراہ کھلی کچہری میں شرکت کی۔
علاقے کے منتخب خواتین نمائندگان نے خواتین سے منسوب مسائل ڈپٹی کمشنر اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے گوش گزار کئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام مسائل غور سے سن لئے۔ بعض حل طلب مسائل موقع پر حل کئے گئے جبکہ باقیماندہ مسائل کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس سربراہان کو ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے خواتین کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل جلد از جلد حل کئےجائیں گے۔
Facebook Comments