تازہ ترین

عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

fلاہور(آوازچترال) ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے،عدالت نے24 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی،عمران خان نے عدالت کے روبرو کہاکہ مسئلہ یہ ہے کہ اتنے زیادہ مقدمات ہو گئے ہیں سمجھ نہیں آرہا کہاں پیش ہونا ہے،میرے گھر پر جو حملہ کیا گیا وہ بتا نہیں سکتا،چیزیں میرے ہاتھ سے نکل چکی تھیں، عدالت کا شکرگزارہوں،عدالت نے کہاکہ خان صاحب آپ سسٹم کے ساتھ چلیں تو بہت سے مسائل حل ہوں گے،عمران خان نے کہاکہ میرے خلاف 94 مقدمات درج ہو گئے ہیں،ان کو کہیں6 مقدمات اور کردیں سنچری پوری ہو جائے گی،یہ نان کرکٹر کی سنچری ہوگی، آپ نے بچا لیا آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،مجھ پر قاتلانہ حملہ کیاگیا، عمران خان کاکہناتھا کہ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں، میں نے ساری زندگی قانون کی پیروی کی، عدالت سے استدعا ہے کہ کچہری والا کیس کہیں اور منتقل کر دیاجائے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button