تازہ ترینصحت

خیبر پختونخوا کے تین بڑے ہسپتالوں میں 88کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

پشاور(آوازچترال) :خیبر پختونخوا کے تین بڑے ہسپتالوں میں 88کروڑ روپے سے زائدکی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل کی جانب سے ہسپتالوں میں بے قاعدگیوں کے حوالہ سے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صحت انصاف کارڈ کی مد میں بھی کروڑوں روپے کی بے قاعدگیاں کی گئی ہیں جن تین ہسپتالوں میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگیاں کی گئی ہیں ان میں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) پشاوراورایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد شامل ہیں۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) کی مشینری کی خریداری کی مد میں 10کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں کی گئی ہیں۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں صحت کارڈ کی مد میں 20کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں کی گئی ہیں۔لیبارٹری رسیدوں کی مد میں بھی کروڑوں روپے کی بے قاعدگیاں کی گئی ہیں۔
قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں رسیدوں کی مد میں 22کروڑ سے زائد کی بے قاعدگیاں کی گئی ہیں جبکہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں ایم آرآئی مشینری کی خریداری کی مد میں 23کروڑ روپے کی بے قاعدگیاں کی گئی ہیں۔
ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں انجیوگرافی مشین کی خریداری کی مد میں 13کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں کی گئی ہیں جبکہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کی لیبارٹری کے لئے خریدے گئے سامان کی رسیدیں ہی موجود نہیں۔ ZS

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button