تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل 8، لاہور قلندرز سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض ایک رن سے کامیاب

ملتان (آوازچترال) پی ایس ایل 8 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 رن سے شکست دیدی۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کی طرف سے فخر زمان اور مرزا طاہر بیگ نے اوپننگ کی اور پہلی وکٹ پر 61 رنز کی شراکت قائم کی۔ طاہر بیگ 26 گیندوں پر 32 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے، انہیں اکیل حسین نے پویلین کی راہ دکھائی۔وکٹ کیپر بلے باز شے ہوپ نے17 گیندوں کا سامنا کرکے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 19 رنز بنائے۔ کامران غلام 15 ویں اوور کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے، وہ 3 رنز بنا سکے۔ 16 ویں اوور کی پہلی گیند پر فخر زمان بھی آؤٹ ہوگئے جنہوں نے رواں سیزن کی پہلی نصف سنچری بنائی۔فخرزمان نے 42 گیندوں پر 3 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے۔ حسین طلعت نے 12 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 20 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 164 رنز تک پہنچایا اور احسان اللہ کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز ڈیوڈ ویزے تھے، جنہوں نے صرف 4 گیندوں کا سامنا کیا اور 5 رنز بنا کر آخری گیند پر شاہنواز دھانی کی وکٹ بنے۔ قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 175 رنز بنائے اور فخرزمان 66 رنز بنا کر کامیاب بلے باز رہے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ اور اسامہ میر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، عقیل حسین اور شاہنواز دھانی نے بھی ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ملتان سلطانز کی طرف سے شان مسعود اور محمد رضوان نے اننگز اوپن کی، محمد رضوان نے اس دوران اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ شان مسعود نے 30 گیندوں کا سامنا کیا 35 رنز اسکور کیے ہیں۔ محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنی ففٹی مکمل کی اور وہ 75 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ قبل ازیں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ملتان سلطانز کی ٹیم میں محمد رضوان کے علاوہ شان مسعود، عثمان خان، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ، خوشدل شاہ، عقیل حسین، اسامہ میر، ثمین گل، شاہنواز دھانی اور احسان اللہ شامل ہیں۔ لاہور قلندرز کی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، طاہر بیگ، شائی ہوپ، کامران غلام، حسین طلعت، سکندر رضا، لیام ڈاؤسن، ڈیوڈ ویسے، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button