چترال میں انگلش پڑھانے والے اساتذہ کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
چترال (آوازچترال) ہیروپاکستان اور ویژین Building Futureکے اشتراک سے لوئر چترال میں محکمہ تعلیم کے انگلش اساتذہ کے لئے تربیتی پروگرام کا آغاز کیا گیا جس میں پبلک اور پرائیویٹ سکولوں کے 25اساتذہ حصہ لے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق RELO پاکستان اور وژن بلڈنگ فیوچر کے اشتراک سے محکمہ تعلیم کے زیر نگرانی مختلف سکولوں کے انگلش اساتذہ کے لئے تربیتی پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے 25 اساتذہ حصہ لے رہے ہیں۔ یہ تربیتی پروگرام TEA Small Grantکا حصہ ہے جو کہ TEA Alumnaنصرت جبین نے امریکہ سے پروفیشنل ایکسچنج کے بعد حاصل کی ہے۔
تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب گورنمنٹ پرائمری سکول آڑیاں میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن زوبیدہ خانم بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے جو کہ خود بھی سابقہ TEA Alumnaہیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے اِس تربیتی پروگرام کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور حاضرین پر زور دیا کہ اپنی انگریزی کے ہنر کو بڑھانے کے لئے اِس اہم ٹریننگ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ تعلیم ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زبیدہ خانم اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مہرالنساء نے ایک بہترین اور مفید تربیتی پروگرام کا انعقاد کرانے پر RELOپاکستان اورVBFکا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی یہ ادارے چترال جیسے پسماندہ علاقے میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
ٹریننگ کوآرڈنیٹر نصرت جبین نے پروگرام کے اغراض و مقاصد اور اہمیت کے بارے میں بات کی اور طریقہ کار کی بابت شرکاء کو آگاہ کیا۔
افتتاحی تقریب مہمانِ خصوصی کے علاوہ دیگر مہمانوں میں ADOمہرالنساء، سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپل صاحبان، ایس آر ایس پی کے پروگرام آفیسر اورمیڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔