تازہ ترین

تحریک انصاف نے انتخابات کیلیے ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا طے کر لیا، کن کن امیدواروں کو میدان میں اتارا جائے گا ؟ جانیے

lلاہور ( آوازچترال ) آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ،پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ نے ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا طے کر لیا ۔پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا پرانے اور پارٹی بیانیے کے ساتھ کھڑے ہونے والے سابقہ ارکان پارلیمنٹ کو ہی ٹکٹس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، 80 فیصد سابقہ ارکان اسمبلی کو ہی دوبارہ ٹکٹس دئیے جائیں گےجبکہ20 فیصد ٹکٹس نئے امیدواروں کو دئیے جائیں گے ۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کے دیرینہ کارکنوں کو بھی آئندہ الیکشن میں اکاموڈیٹ کیا جائےگا,خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر بھی یہی فارمولا لاگو کیا جائےگا جبکہ دوسری جماعتوں یعنی مسلم لیگ (ن )کو چھوڑ کر آنے والوں کو بھی ایڈجسٹ کیا جائے گا ۔پہلے مرحلے میں آئندہ دو تین روز تک شمالی پنجاب کے امیدواروں میں پارٹی ٹکٹس تقسیم کیے جائیں

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button