تازہ ترین

فروری سے ہی گرمی ہو جانے کی پیشن گوئ

لاہور (آوازچترال) فروری سے ہی گرمی ہو جانے کی پیشن گوئی، موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر رواں سال وقت سے پہلے موسم گرما کا آغاز ہوگا، بارشوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں برس درجہ حرارت میں معمول سے زیادہ اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق فروری کے وسط سے پنجاب سمیت لاہور میں گرمی کے اثرات رونما ہونا شروع ہو جائیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر رواں سال وقت سے پہلے موسم گرما کا آغاز ہوگا، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں سال بارشوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں معمول سے کم ہونے پر درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔یہاں واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا پڑا تھا۔گزشتہ سال موسم سرما کے اختتام پر بہار کا موسم آنے کے بجائے یکدم موسم گرما شروع ہو گیا تھا، جو بعد ازاں تباہ کن سیلابی بارشوں کا باعث بنا۔ دوسری جانب ملک میں موسم کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بالائی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے ۔ ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی08،استور، گوپس ، کالام، پاراچنار منفی 07،بگروٹ، مالم جبہ، قلات ، کوئٹہ منفی 05،مری اور سکردو میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈر کیا گیا۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button