تازہ ترین

پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکہ کے اندوہناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت…فخراعظم جی ایس پی ٹی آء

چترال (نمائندہ آوازچترال) پی ٹی آئی ضلع لوئر چترال کے  جنرل سیکرٹری فخر اعظم نے پشاور کے پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکہ کے اندوہناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سے عاری عناصر کی مذموم کاروائی قرار دی ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں میں تخریب کاری کے واقعات کا ارتکاب کرنا دہشت گردوں کی انتہائی ذہنی پستی اور ان کی بزدلی کو ظاہر کرتی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے ، کم ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کے خلاف سازش کرکے انہیں راستے سے ہٹانے پر ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں جن کے روک تھام میں حکومت ناکام ہے جبکہ پی ٹی آئی دور میں مکمل امن وامان تھا۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button