تازہ ترین

چترال کی انتہائی پسماندگی اور احساس محرومی کو مدِنظر رکھتے ہوئے صوبائی کابینہ میں چترال کو نمائندگی دی جائے..محمدوالی شاہ

چترال (نمایندہ آوازچترال) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد ولی شاہ نے نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی انتہائی پسماندگی اور یہاں پائی جانے والی احساس محرومی کو مدِنظر رکھتے ہوئے صوبائی کابینہ میں چترال کو نمائندگی دی جائے ۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ چترال ترقی کے دوڑ میں صوبے کے دیگر اضلاع سے بہت پیچھے رہ گئی ہے جہاں زندگی کے بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔ انہوں نے کہ پسماندگی کی بنیادی وجہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں میں چترال کی مؤثر نمائندگی نہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صوبائ کابینہ میں چترال کو نمائندگی دی گئی تو چترال کے عوام نگراں حکومت کے انتہائی مشکورہوں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button