تازہ ترین

ٹنل رسائی سڑک پر ذیادہ برف ہونے کی بناء پر خطرناک حد تک پھسلن ہے اور ٹریفک کی روانی میں انتہائی مشکل پیش آرہی ہے

چترال(آوازچترال نیوز)لواری ٹنل اور مضافات میں کل رات سے برفباری جاری ہے محکمہ موسمیات کی طرف سے مزید برفباری کی پیشینگوئی ہے تاہم ٹریفک ٹنل رسائی سڑک کے مجوزہ قوائد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے رواں دواں ہے۔ ٹنل رسائی سڑک پر ذیادہ برف ہونے کی بناء پر خطرناک حد تک پھسلن ہے اور ٹریفک کی روانی میں انتہائی مشکل پیش آرہی ہے۔ لواری ٹنل اپروچ روڈ پر خطرناک موڑ اور زیادہ اترائی/چڑھائی کی وجہ سے پھسلن اور ممکنہ حادثات سے بچنے کیلئے ڈرائیورز اور عوام الناس کو ہدایات کی جاتی ہے کہ🚨غیرضروری سفر خصوصاً علی الصبح اور رات کے وقت سفرسےگریزکریں.🚨ڈرائیور حضرات اپنے ساتھ سنو چین ضرور رکھ لیں تاکہ ٹنل روڈ پرغیر ضروری پریشانی اور تاخیر سے بچ سکیں۔🚨برفباری یا دھند کے دوران ہیڈلائٹ لوبیم، مخصوص فوگ لائٹس اور ڈبل اشارے آن رکھ کر گاڑی چلائیں🚨گاڑی کی رفتار مخصوص حد کے اندر رکھیں اور گاڑیوں کے درمیان ذیادہ فاصلہ رکھیں.🚨سفر سے پہلے گاڑی کےلائٹس اور وائیپر وغیرہ چیک کر لیں۔موجودہ روڈ اور موسم کی

صورتحال سے باخبر رہنے کیلئے
ضلعی انتظامیہ کنٹرول روم نمبر 0943412519
پولیس ایمرجنسی نمبر 15 یا پولیس کنٹرول روم نمبر 0943412959 پر کال کرکے معلومات حاصل کریں

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button