ایس ار ایس پی کے چیف ایگزیکٹو شہزادہ مسعود الملک این ار ایس پی کے چیرمین نامزد
چترال(آوازچترال نیوز) سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو شہزادہ مسعود الملک کو پاکستا ن میں دیہی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لئے کام کرنے والے اداروں کے سب سے بڑے فورم ”رورل سپورٹ پروگرامز نیٹ ورک“ (RSPN) کا چیئرمین نامزد کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آر ایس پی این کا سالانہ اجلاس گذشتہ روز مری میں چیئرمین شعیب سلطان کی صدارت میں منعقد ہواجس میں آر ایس پی این کے چیئرمین شعیب سلطان کی طرف سے شہزادہ مسعودالملک کی بطور چیئرمین نامزدگی کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہزادہ مسعودالملک فوری طور پر آر ایس پی این کے وائس چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور شعیب سلطان کی سبکدوشی کے بعد ملک کے اس بڑے نیٹ ورک کے چیئرمین کی حیثیت سے کام کریں گے۔
واضح رہے کہ شہزادہ مسعودالملک اس وقت سرحد رورل سپورٹ پروگرام (SRSP)کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے خیبر پختونخوا میں دیہی ترقی، غربت کے خاتمے انسانی فلاح و بہبو د کے کاموں کا جال بچھایا ہوا ہے۔ انکی قیادت میں ایس آر ایس پی نے 2005کے زلزلے میں گرانقدر خدمات سرانجام دی جبکہ اسکے بعد مختلف ایمرجنسی صورتحال جن میں سیلاب وغیرہ کے علاوہ آئی ڈی پیز کی وجہ سے پیدا ہونے والے صورتحال میں ایس آرایس پی نے حکومتی اداروں کے ساتھ ملکر بڑے پیمانے پر انسانی امداد کا پروگرام چلان خدمات کے اعتراف میں سال 2018میں صد اسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف سے شہزادہ مسعودالملک کو سول اعزاز تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔