چترال میں خواتین کی ساسی شمولیت کوبہتربنانے کے لئے سکول ،کالج اوریونیورسٹی لیول پراورسوشل میڈیامیں مثبت آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔..سی سی ڈی این
چترال(آوازچترال نیوز)گذشتہ روزچترال ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (سی سی ڈی این ) کے زیراہنما م آغاخان
رورل سپورٹ پروگرام چترال کے بیسٹ فارویرپراجیکٹ کی مالی معاونت سے چترال میں خواتین کے سیاسی عمل میں شرکت کے رکاوٹیں ختم کرنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوئی جس میں چترال پریس کلب کے صدرطہیرالدین ،وی سی
چیئرمین دنین ٹومنیراحمد،وی سی چیئرمین مغلاندہ شاہداحمد،انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی لوئرچترال نظاروالی شاہ ،عبدالغفارلال اوردوسروں نے شرکت کی ۔باہمی گفتگومیں انہوں نے کہاکہ خواتین ووٹرکے ٹرن آؤٹ میں اضافہ،جنرل نشٹوں میں الیکشن لڑنے اورسیاسی جماعتوں میں خواتین
ونگ کو فروغ دینے کے ساتھ ساتے بااختیاربنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عرصہ دراز سے نہ صرف خواتین ترقی کے عمل میں پیچھے رہ گئی ہیں بلکہ ان کے مسائل میں کمی کی بجائے روز بروز اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ سماجی اور معاشی طور پر غیرمساوی حیثیت کے ساتھ وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم، خواتین کی موثر سیاسی شرکت کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔ ان مسائل کے حل کی بجائے ہمیشہ سے نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ چترال میں خواتین کی ساسی شمولیت کوبہتربنانے کے لئے سکول ،کالج اوریونیورسٹی لیول پراورسوشل میڈیامیں مثبت آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ ہمارے ملک میں خواتین کی سیاسی عمل میں موثر نمائندگی اور شرکت تب ہی ممکن ہے جب پاکستان کے ہر حصے سے کوئی بھی خاتون بلا امتیاز کسی بھی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے برابری کی بنیادوں پر اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کرسکے گی۔ اس کے لیے اس کا تعلق کسی نامی گرامی سیاسی خاندان سے ہونا ضروری نہ ہو۔