اپر چترال(آوازچترال)اپر چترال میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح ہوگیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال فدالکریم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کیا ۔ پولیو مہم کا باقاعدہ اغاز 16جنوری سے شروع ہورہا یےاور20جنوری 2023 تک جاری رہے گا۔
افتتاحی تقریب کیٹیگری ڈی ہسپتال بونی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹرفرمان EPI کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ولی خان بھی موجود تھےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور ضلع اپر چترال کو پولیو سے پاک صلع بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
Facebook Comments