تازہ ترین

غیر نمونہ کے نمبر پلیٹس کو گاڑیوں اور موٹر سائیکل سے ہٹاکر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر موقع پر چالان کیا۔

چترال(آوازچترال نیوز)آر۔پی۔او ملاکنڈ سجاد خان کے خصوصی احکامات پر ڈی۔پی۔ او لوئر چترال ناصر محمود نے ٹریفک قوانین سے متعلق اگاہی مہم کے ساتھ ساتھ عملدرآمد کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔
انچارچ ٹریفک وارڈن ادریس احمد بیگ کے ہمراہ ٹریفک رائیدرز اور ٹریفک وارڈن نے غیر نمونہ کے نمبر پلیٹس کو گاڑیوں اور موٹر سائیکل سے ہٹاکر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر موقع پر چالان کیا۔
والدین اپنے کم سن بچوں کو موٹرسائکل یاگاڑی چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں ۔دوران سفر ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں ۔خود بھی اس بات پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی تلقین کریں تاکہ سب کے عزیزوں کو حادثات سے بچایا جا سکے

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button