تازہ ترینکاروبار

عدالت کا ملزم کو بغیر کسی جرمانے کے آدھا چلہ 20 دن چترال جیل میں قیدیوں کو تبلیغ کرنے کا حکم

چترال(آوازچترال)اسسٹنٹ کمشنر دروش کی عدالت میں رومان پولٹری ڈیلر دروش کو ناقص صفائی، بغیر تول خرید و فروخت، کم وزن (500 گرام 900 گرام) اور مردہ مرغیوں کی فروخت کے الزام میں پیش کیا گیا۔ ملزم نے اقبال جرم کرتے ہوئے عدالت سے وعدہ کیا کہ وہ آئیندہ ایسی غلطی نہیں کرے گا۔

مزید بتایا کہ ملزم کل سے تبلیغ میں جانے کا ارادہ بھی کر چکا ہے لہذا تبلیغ میں 40 دن کے لئے جانے کی وجہ سے جیل نہ بھیجنے اور کم سے کم جرمانہ عائد کرنے کی درخواست کی۔ عدالت کا ملزم کو بغیر کسی جرمانے کے آدھا چلہ 20 دن چترال جیل میں قیدیوں کو تبلیغ کرنے کا حکم۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button