تازہ ترین

چترال پریس کلب کے انتخابات..ظہرالدین صدر ,عبدالغفار جنرل سیکرٹری منتخب

چترال (نمائندہ آوازچترال) چترال پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2023ء ہفتے کے روز مکمل ہوگئے جن میں اتفاق رائے سے سابق کابینہ کو برقرار رکھا گیا جن میں صدر ظہیر الدین، سینئر نائب صدر سیف الرحمن عزیز، نائب صدر میاں آصف علی شاہ، فنانس سیکرٹری نور افضل خان اور آفس سیکرٹری سید نذیر حسین شاہ شامل ہیں جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لئے الیکشن میں عبدالغفار کامیاب ہوگئے۔ الیکشن کی نگرانی سینئر صحافی جہانگیر جگر، فخر عالم اور بشیر حسین آزاد نے کی۔ اس موقع پر دوبارہ منتخب ہونے والے صدر ظہیر الدین نے پریس کلب کے ممبران کا شکریہ کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ان کے توقعات پر پورا ترنے کی پوری پوری کوشش کریں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button