تازہ ترین

علمائے کرام پولیس کے ساتھ مل کر منشیات فروشوں کو بے نقاب کرنے کے ساتھ انکی سزا کو یقینی بنانے میں پولیس کو تمام تر قانونی مدد فراہم کرینگے۔ڈی پی او چترال

چترال(آوازچترال نیوز )منشیات سے پاک چترال اور اس مقصد کے حصول کی خاطر ڈی پی او لوئر چترال کا انتہائی قابل ستائش اقدام
ار۔پی۔او ملاکنڈ ریجن سجاد خان نے اپنے حالیہ دورہ چترال کے موقع پر عوام دوست پولیسنگ کی تاکید کی اور چترال کے پر امن فضاء کو بر قرار رکھنے کے ساتھ دوسرے اہداف حاصل کرنے کی خاطر عوام کے دل جیتنے اور انکا تعاون حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کی ۔
اس مقصد کے حصول کی خاطر ڈی۔پی۔او لوئر چترال نےبا قاعدہ پلان تشکیل دی ہے ۔جس کے نتیجے میں ہر سرکلز کے ایس۔ڈی۔پی۔اوز اور ایس۔ایچ۔اوز کے علاوہ دیگر با صلاحیت پولیس افسراں باری باری عوام میں جاکر منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں اگاہی دینے کے ساتھ اکابرین علاقہ اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کی اراء لیں گے اور عوام اور پولیس میں قریبی روابط قائم رکھیں گے ۔
اس مہم کے کڑی میں ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ عتیق الرحمن اور ایس۔ایچ۔او شغور علی احمد نے پرسان کریم اباد کے مقامی نمائندوں اور بزرگوں کو ڈی۔پی۔او لوئر چترال کے پیغامات سے آگاہ کیا اور منشیات کی ناسور پر قابو پانے کی خاطر عمائدین اور نوجوانوں کو کردار ادا کرنے کی تلقین کی ۔
نیز ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش ابرار احمد نے علاقہ دروش کے علمائے کرام کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کرکے ڈی۔پی۔او کے پیغامات سے اگاہ کیا۔
علمائے کرام نے ڈی۔پی۔او کے اس اقدام کو بہت اچھے الفاظ میں سراہااور اس سلسلے میں پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔
انھوں نے کہا کہ علمائے کرام پولیس کے ساتھ مل کر منشیات فروشوں کو بے نقاب کرنے کے ساتھ انکی سزا کو یقینی بنانے میں پولیس کو تمام تر قانونی مدد فراہم کرینگے۔ڈی پی او چترال ناصر محمود نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ منشیات کی لعنت سے چترال جیسے پر آمن اور قدرتی وسائل سے مالا مال ضلع کو محفوظ رکھنے میں علماء کرام،اساتذہ کرام،اکابرین،عمائدین علاقہ،سوشل ایکٹوسٹز اورطالب علموں کے ساتھ والدین کا تعاون بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button