تازہ ترینکاروبار

پرائس مجسٹریٹ لوئر چترال نے ایون بازار میں مختلف کاروائیاں کی۔

چترال(آوازچترال)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوار الحق کی ہدایات پر
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II /پرائس مجسٹریٹ لوئر چترال عدنان حیدر ملوکی نے ایون بازار میں مختلف

کاروای
1) دوران چیکینگ ایون بازار موجود تمام قصائیوں کے دکانوں پر خریدار کا روپ دار کر ریٹ معلوم کی جس پر زیادہ تر قصائیوں کے پاس ریٹ لسٹ موجود ہونے کے باوجود جنرل پبلک سے زیادہ قمیت وصول

کرنے پر جرمانہ کرکے وارننگ دی گئی۔ کہ دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جاۓ گی۔
2) دوران چیکینگ بیکریز کے کارخانوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ جس میں ناقص صفائی اور بے غیر کسی ایکسپائری کے مٹھائی وغیرہ اور مضر صحت بیکری اشیاء فروخت کرنے پر بیکری کو سیل کیاگیا ۔اور مالک کے خلاف قانونی کارروائی کےلئے مراسلہ

متعلقہ تھانہ بیج دیا گیا۔
3) مزید اے سی صاحب نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوۓ بے غیر کسی کمپنی کے نام کے آٹہ فروخت کرنے پر دکانوں کے گودام میں چیکنگ کی ایک گودام میں کچھ آٹے کے بے غیر کسی کمپنی کے مونوگرام کے تھیلے میں پیک آٹہ پائے جانے پر سرکاری تحویل میں لیا جاکر مزید انکوائری کے لئے متعلقہ ڈی ایف سی اور مل مالک کو دفتر طلب کیا۔
(نوٹ) عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ کسی بھی غیر قانونی کام کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے درجہ زیل کمپلینٹ نمبر پر اطلاع دی جائے۔ ضلعی انتظامیہ آپکے ہر جائز کمپلینٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے فوری کارروائی عمل میں لائے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button