چترال (آوازچترال)آغاخان ہیلتھ سروس چترال کےذیلی پراجیکٹ فاؤنڈیشن فارہیلتھ اینڈامپورمنٹ (F4HE) کے تحت گرم چشمہ کے ا یک مقامی ہوٹل
میں فرنٹ لائن ہیلتھ کیئرورکرزکےلئے کلینکل بریسٹ ایگزمینشن کے موضوع پرپانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقاد کیاگیا۔ورکشاپ میں محکمہ ہیلتھ ڈیپارنمنٹ کے چھ اوراے کے ایچ ایس پی لوئرچترال کے ساتھ ہیلتھ کیئرورکرزنے شرکت کی ۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام سہولت کارڈاکٹرشاہ
زیباجہاں نے کہاکہ چھاتی کی سرطان کی جلد تشخیص ہی اس مرض کو بڑھنے سے روکنے اور علاج کا ذریعہ بنتا ہے لیکن یہ اس وقت ہی ممکن ہے جب اس مرض کے حوالے سے بنیادی آگاہی حاصل ہوگی۔
لہٰذا، خواتین کا خود تشخیصی عمل کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے۔ چھاتی کے سرطان کی بر وقت تشخیص کی جائے اور اس کیلئے ضر وری ہے کہ کینسر سے جڑئ خرافات اور ممنوعات سے چھتکارا حاصل کیا جائے۔اگرابتدائی مراحل میں اس مرض کی تشخیص ہوجائےتو 90 فی صددخواتین کی جان بچائی جاسکتی
۔انہوں نے کہاکہ ا یک تحقیق کے مطابق پاکستان میں ہرنومیں سے ایک خاتون کوبریسٹ کینسرہونے کاخدشہ ہے ۔ ڈاکٹرشاہ زیباجہاں نے مزیدکہاکہ آغاخان ہیلتھ سروس چترال اس مہلک وجان لیوامرض کے خلاف تشہیری مہم شروع کرتے ہوئے محکمہ صحت اوراے کے ایچ ایس پی کے فرنٹ لائن پرکام کرنے والے اسٹا ف کے لئے اس تربیتی ورکشاپ کاانعقادکیاگیاہے ۔یہ لوگ لوئرچترال کے مختلف علاقوں میں خواتین کوچھاتی کے سرطان کی ابتدائی معائنہ کرنے کے بعدمشتبہ مریضوں کوفوری ڈاکٹرسے رجوع کرنے کے لئے ریفرکریں گےاورساتھ ہی آگاہی مہم بھی جاری رکھیں گی۔ اس پانچ روزہ ورکشاپ میں شراکاء کودودن ت طیوری پڑھایا گیااورتین دن تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال گرم چشمہ ،بی ایچ یوپرابیگ اوربی ایچ یوایژگرم چشمہ میں فری بریسٹ ایگزمینشن میڈیکل کیمپ کاانعقادکیاگیا جہاں سینکڑوں خواتین کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ چھائی کے سرطان کی علامات ،تشخیص ، سیلف بریسٹ ایگزمینشن کے حوالے سے معلومات فراہم کیں ۔ تاکہ چھاتی کے سرطان جیسے موذی مرض کی بروقت تشخیص اورعلاج ممکن ہوسکے۔اس موقع پر فاؤنڈیشن فارہیلتھ اینڈامپورمنٹ (F4HE) پراجیکٹ اے کے ایچ ایس پی چترال کے ٹریننگ اینڈکمیونکیشن آفیسرسجادعلی نے کہاکہ (F4HE) پراجیکٹ چترال میں منٹیل ہیلتھ ،(Early Childhood Development)،چھاتی کے سرطان، نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت اور دیکھ بھال،بچہ دانی کے منہ کاکنیسر جیسے بنیادی امراض کی روک تھام کے حوالے سے کام کررہاہے ۔پروگرام کے مہمان خاص وی سی چیئرمین زیارت نواب خان،وی سی چیئرمین منورشاہ عبدالرحیم، سیکرٹری ہیلتھ بورد جمشید اوردوسروں نے کہاکہ انسانی خدمت میں مصروف اے کے ایچ ایس پی جیسے ادارے ہمارے قیمتی اثاثے ہیں اوراس ادار ے کی خدمات انتہائی قابل ستائش ہیں جوپسماندہ علاقوں میں صحت کے بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کرداراداکررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عورت کو معاشرے میں اہم مقام حاصل ہے اور عورت کسی بھی گھرانے میں ایک بنیادی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ اگر خدانخواستہ گھر کی سربراہ یعنی ماں بیمار پڑ جائے تو پورے گھر کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔منتخب نمائندوں نے چھاتی کے سرطان کے آگاہی مہم گھرگھرپہنچانے میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔ ایسے مریضوں کی حوصلہ افزائی میں گھروالے اورقریبی عزیزاپناکرداراداکرنے کی ضرورت ہے۔ پروگرام کے آخرمیں شراکاورکشاپ میں تعریفی اسناد تقسیم کئے گئے ۔